اُڈپی:8؍جون(ایس اؤ نیوز)ضلع میں کورونا پر قابوپانے کےلئے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کئے گئے 40گرام پنچایت کی حدود میں ضروری اشیاء کی خریداری کے لئے 2دن کی چھوٹ دی گئی تھی ۔ جس کے تحت عوام پیر کو اپنے گھروں سےنکل کر صبح 6بجے سے 10 بجے تک ضروری سامان کی خریداری کی۔ جس کے نتیجےمیں ہر جگہ عوامی ہجوم نظر آیا۔
کوٹیشور، شیرور، شروا، پڈوبیدرے سمیت 33گرام پنچایتوں میں 5دنوں کےلئے اور بقیہ 7گرام پنچایتوں میں 3دنوں کےلئے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیاگیا تھا وہ اتوار کو ختم ہوا۔ ضلع انتظامیہ نے متعلقہ دیہات کے عوام کو پیر اور منگل کی صبح 6بجے سے 10 بجے تک ضروری سامان کی خریداری کےلئے موقع فراہم کیا ہے۔متعلقہ گرام پنچایتوں میں لاک ڈاؤن کو جاری رکھنے کے متعلق ضلع انتظامیہ 8جون کو فیصلہ لینے کی ذرائع نے خبر دی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عوام دوبارہ لاک ڈاؤن کے خوف سے زیادہ کی تعداد میں بازار پہنچ کر خریداری کی۔
پڈوبیدری کے بازار میں عوامی ہجوم کو روکنے کے لئے گرام پنچایت نے پیشگی انتظامات کئے تھے۔ پولس اور پنچایت کی ٹاسک فورس نے مشترکہ طورپر عوامی ہجوم کوکنٹرول کیا۔ مارکیٹ میں واقع دکانوں کو ہی موقع دیا گیا تھا۔ مقامی میدان میں دیگر دکانوں کے لئے موقع فراہم کیاگیا تھا۔